منگل، 15 جنوری، 2013

لانگ مارچ ۔ پہلا مرحلہ کامیاب ؟؟

پاکستانی سیاست پہ گزشتہ تین چار ہفتوں سے کینیڈا پلٹ مولانا صاحب کی اچانک لیکن "بروقت" آمد کے اثرات چھائے ہوئے ہیں۔ قادری صاحب کے ایجنڈے، ان کے وسائل، ان کے فنانسر، ان کے مطالبات پہ ایک مسلسل بحث چلے جا رہی ہے۔
ایک عمومی تأثر یہ دیکھا گیا ہے کہ پاکستانی سول سوسائٹی کے زیادہ تر عناصر یعنی میڈیا، وکلاء، سیاسی جماعتیں وغیرہ قادری صاحب کے اچانک ظہور کے پسِ پردہ مقاصد کو بھانپ چکے ہیں اور سوائے شیخ رشید نما سیاسی لونڈوں کے کسی نے بھی ان کا ساتھ نہیں دیا۔
میڈیا نے عمومی طور پہ ان پہ تنقید کی بوچھاڑ جاری رکھی ہے۔ زیادہ تر جگہوں پہ یہی کہا گیا کہ یہ لانگ مارچ ٹھپ ہو جائے گا۔ لیکن ایسا ہوا نہیں۔

قطع نظر اس بات کے کہ ہم ان کے مارچ یا ایجنڈے سے متفق ہوں یا نہ ہوں، لیکن یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ کم و بیش کامیاب ہو چکا ہے۔ پہلے مرحلے میں سٹریٹ پاور کی ڈیمانسٹریشن، زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اکٹھا کرنا اور ان کو پرجوش و پرعزم رکھنا شامل تھا۔ اور تمام چینلز (سوائے پی ٹی وی) پہ دیکھا جا سکتا ہے کہ اس تعداد میں لوگ اکٹھا ہو چکے ہیں کہ اس کو ناکام نہیں کہا جا سکتا۔

تاہم ایک تجزیہ اور بھی سامنے آ رہا ہے اور میں اس سے مکمل متفق ہوں۔ وہ یہ کہ لانگ مارچ میں ابھی بھی اس لیول تک لوگ اکٹھا نہیں ہو سکے کہ اقتدار کے ایوانوں پہ لرزہ طاری ہو جائے۔ اور قادری صاحب کے پیچھے موجود کنگ میکرز دوسرے مرحلے کے طور پہ شہ کو مات دینے کے لئے عمران خان کو کمک کے طور پہ بھیج سکتے ہیں۔ کل سے یہ خبریں بھی آنا شروع ہو چکی ہیں کہ تحریکِ انصاف میں اس بات پہ غور شروع ہے کہ لانگ مارچ میں شامل ہوا جائے کہ نہیں۔

میرا اندازہ ہے کہ عمران خان دوسرے یا تیسرے دن تک اس لانگ مارچ میں شامل ہو سکتے ہیں اور اگر ایسا ہوا تو پھر اس لانگ مارچ کے پسِ پردہ مقاصد کو پورا ہونے سے شاید ہی کوئی روک سکے۔

8 تبصرے:

  1. احمر
    لیجیے راجہ پرویز اشرف گرفتار ہو گیے

    جواب دیںحذف کریں
  2. استاد جی چھیتی آوٗ۔ نواں پواڑہ پے گیا جے۔ ۔۔

    فریدون

    جواب دیںحذف کریں
  3. لگتا ہے کہ دوسرا مرحلہ بھی کامیاب ہونے جا رہا ہے۔
    چیف جسٹس نے بھی بروقت اینٹری ماری ہے۔
    حسبِ تجزیہ عمران خان نے بھی سونامی کال دی ہی دی ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. Retal power case tu sked tha SC main , informed sources kehty hain k Qadri k master minds ko maloom tha k aj is case ka faisla ana hai , so Qadri ney timing esy set ki k aik teer sey do shikar ho gai

      حذف کریں
  4. آپ کے خیال میں کیا نتیجہ ہو گا۔۔ سونامی خان اپنی بائیکاٹ والی غلطی پہ ابھی تک دانت پیس رہے ہیں۔۔۔ ویسے میڈیا نے زیادتی کی ہے۔ دو بجے سے پانی کو بلوئی جا رہے ہیں۔ مجھے اصل افسوس اس بات کا ہے کہ شیخ الاسلام کی ڈرامائیت سٹاک ایکسچینج کا بیڑا غرق کر گئی۔ اصل بات اتنی شدید نہیں جتنی شیخ الاسلام نے اپنی روحانیت کے بل بوتے پہ کر دی ہے۔ آپ کیا کہتے ہیں؟؟

    جواب دیںحذف کریں
  5. ہم تو یہی کہتے ہیں جی کہ اب کے دم مست قلندر ہو کے ہی رہے گا۔ سکرپٹ ایسا لکھا گیا ہے کہ اس میں کسی غلطی کی گنجائش کم ہی لگتی ہے۔
    ہاں یہ ضرور ہے کہ گوڈی کوئی کرت، پھل کوئی کھاوت۔

    ویسے مجھے ہنسی اس بات پہ آ رہی تھی کہ عمران خان کو الیکشن میں کامیابی کا یقین ہے، اس لئے لانگ مارچ نما حرکت نہیں کی، یا اس کی حمایت میں بھی نہیں نکلے۔

    جواب دیںحذف کریں
  6. خان صاحب کی یہی معصومیت تو انکا ٹریڈمارک ہے۔۔۔۔ چلو جی ہم بھی دھمال کے بغیر اداس ہو رہے تھے۔ بڑے دن ہوئے دما دم مست قلندر دیکھے ہوئے۔۔ ویسے مجھے پیس ذرا سلوو لگ رہی ہے ماسٹر پلان کی۔

    جواب دیںحذف کریں

اپنے خیالات کا اظہار کرنے پہ آپ کا شکرگزار ہوں
آوارہ فکر