پیر، 27 جون، 2011

میجر لینگلینڈ

آج دن کو ایک ٹی وی چینل پہ میجر لینگلینڈ کے بارے میں ایک چھوٹی سی ڈاکومنٹری دیکھی۔ اس کا اختتام اس بانوے سالہ بوڑھے انگریز کے اس جواں ہمت فقرے کے ساتھ ہوتا ہے کہ "میرا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے"۔
مجھے وہ ویڈیو تو نہیں مل سکی۔ لیکن بی بی سی اردو کی یہ ویڈیو ملی ہے۔ ضرور دیکھئے۔

http://www.youtube.com/watch?v=fOc7TvHkP7w

جب میں ایسی چیزیں دیکھتا ہوں تو ان دنوں انتہائی قنوطی طبع ہونے کے باوجود امید سی جاگ جاتی ہے کہ جب تک ہم میں ایسے عظیم لوگ موجود ہیں، کم از کم تب تک ہم قائم و دائم رہیں گے۔

میجر لینگلینڈ وہ عظیم شخص ہیں جو شاید کبھی برصغیر میں چند سال کے لئے پوسٹ ہو کے آئے تھے۔ لیکن برصغیر کی آزادی کے بعد انہوں نے پاکستان میں رہنا پسند کیا اور یہاں ٹیچنگ کے شعبے سے منسلک ہو گئے۔

کچھ عرصے بعد انہوں نے ہندوکش کے پہاڑوں میں گھری وادیٔ چترال میں تدریس کا سلسلہ شروع کیا اور ان کے تعلیمی ماڈل کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔

ہم میں سے ہی کچھ بدبخت لوگوں نے اس بے لوث شخص کو بھی نہ بخشا اور یہ ایک بار اغوا بھی ہوئے، لیکن انہوں نے پاکستان چھوڑنا قبول نہ کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنا تعلیمی مشن جاری رکھیں گے۔

آج ان کی عمر بانوے سال سے زیادہ ہے اور اب یہ بوڑھا شخص پکار رہا ہے کہ کوئی میرا جانشین ہی سامنے آ جائے۔ کوئی تو ایسا ہو جو اس تعلیمی سلسلے کو جاری رکھے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنے خیالات کا اظہار کرنے پہ آپ کا شکرگزار ہوں
آوارہ فکر