Eats Shoots and Leaves
ایک انگریزی کتاب کا نام ہے جس کے مصنف کا نام لین ٹرس ہے۔
یہ کتاب انگریزی حروفِ علت یعنی پنکچوئیشنز کے درست استعمال کو سیکھنے کے لئے ایک شاندار گائیڈ بک ہے۔ کتاب کے نام کے ساتھ ہی اس کا ماٹو بھی کچھ یوں لکھا ہے کہ
Zero Tolerance on Punctuations
سب سے مزے کی بات اس کتاب کا نام ہے۔ اس نام کے رکھنے کی وجہ ایک مشہور لطیفہ نما واقعہ ہے۔ کچھ یوں کہ ایک دفعہ ایک پانڈا ایک ریستوران میں گیا۔ کچھ کھانا کھایا، اس کے بعد پستول نکالا، کچھ گولیاں چلائیں اور پھر واپس جانے لگا۔
ریستوران کا مینیجر بھاگا بھاگا آیا اور ڈرتے ڈتے پوچھا کہ یہ کیا کیا آپ نے جناب۔
پانڈا نے جواب دیا کہ میں نے تو وہی کیا جو کہ مجھے کرنا چاہئے تھا۔
مینیجر نے پوچھا کہ وہ کیسے۔ پانڈا نے فورا" اپنے بیگ میں سے ایک ڈکشنری نکالی اور لفظ پانڈا والا پیج کھولا۔ اس میں کچھ یوں لکھا تھا۔
Panda is an animal that is most commonly found in China which eats, shoots and leaves
یعنی کہ پانڈا چین میں پایا جانے والا جانور ہے جو کہ کھاتا ہے، گولی چلاتا ہے اور چلا جاتا ہے۔
اصل میں ڈکشنری میں ایک سکتہ یعنی کوما غلطی سے لگ گیا تھا
Eats اور shoots
کے درمیان، جس کی وجہ سے سارا مفہوم ہی بدل گیا۔ اگر وہ کوما نہ لگتا تو اسی کا مطلب یہ ہونا تھا کہ پانڈا چین کا جانور ہے جو کہ جڑیں اور پتے کھاتا ہے۔ لیکن کوما نے بات کو یکسر بدل دیا۔
اور یہی اس کتاب میں مصنف سکھانا چاہتا ہے کہ بظاہر غیراہم لگنے والے پنکچوئیشن کی ذرا سی غلطی مفہوم کو کس حد تک بدل سکتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنے خیالات کا اظہار کرنے پہ آپ کا شکرگزار ہوں
آوارہ فکر