جمعرات، 8 نومبر، 2012

The Man Who Knew The Future

بات میٹھی ہو یا کڑوی ہو، علم ہو جانے میں زیادہ حرج نہیں ہے۔ کیونکہ بہرحال جاننے والا اور نہ جاننے والا برابر نہیں ہو سکتے۔ اسی چیز کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس بلاگ کو شیئر کر رہا ہوں۔ ویسے یہ کچھ ایسی نئی بات یا بریکنگ نیوز نہیں ہے، بہت سے دوستوں نے اس بابت سنا یا پڑھا ہو گا۔ تاہم اس کو اس لئے بھی شیئر کر رہا ہوں کہ شاید اگلے کچھ بلاگز میں اس کا ذکر یا حوالہ دینا پڑے۔


خیر قصہ یوں ہے کہ مولانا ابوالکلام آزاد نے اردو صحافت کی مشہور شخصیت آغا شورش کاشمیری کو 1946 میں ایک انٹرویو دیا تھا۔ یہ انٹرویو شورش کاشمیری صاحب کی کتاب "ابو الکلام آزاد' میں چھپا تھا۔
نومبر 2009 میں برطانیہ کے ایک جریدے "کوورٹ میگزین" نے اس انٹرویو کا انگریزی ترجمہ شامل کیا ہے۔ اور اس انٹرویو والے آرٹیکل کو عنوان دیا ہے۔
The Man Who Knew The Future

انٹرویو اتنا لمبا ہے کہ بلاگ اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اس کو آخر میں دیئے گئے لنک سے پڑھ سکتے ہیں۔

انٹرویو پڑھتے ہوئے یہ ذہن میں رہے کہ یہ 1946 میں دیا گیا تھا، پاکستان بننے سے بھی ایک سال پہلے۔
اس میں آزاد صاحب نے کچھ پیش گوئیاں بھی کی ہیں۔ آپ کے خیال میں وہ کس حد تک سچ ثابت ہوئی ہیں، اس بارے میں ضرور سوچئے گا۔
یہ بھی ضرور سوچئے گا کہ ضروری نہیں وہی تاریخ سچ ہو، جو ہم جانتے ہیں۔
اور یہ بھی ذہن میں رکھئے کہ تاریخ میں اگر کچھ پہلو یا باتیں ناخوشگوار ہوں تو اس کو جھٹلا دینا ہی مسئلے کا حل نہیں۔ 

لنک یہ رہے۔ تینوں لنکس
مختلف ویب سائٹس پہ ایک ہی مضمون کے ہیں۔
لنک ۱
لنک ۲
لنک ۳

4 تبصرے:

  1. Kashif iqbal Khanنومبر 08, 2012

    TLDR: All predictions seemed to be forged.

    Detail version: There is a comment on one of the link that you have mentioned. This comment has dissected the interview very well and seems to be showing the "other" face of mirror:

    http://www.siasat.pk/forum/showthread.php?67152-Maulana-Abul-Kalam-Azad-The-Man-Who-Knew-The-Future-Of-Pakistan-Before-Its-Creation&s=6b11b38e893a4f1b4643749400fa8f1d&p=408504&viewfull=1#post408504

    جواب دیںحذف کریں
  2. کاشف بھائی میں آپ کی بات نہیں سمجھا۔
    کیا یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ سب پیشن گوئیاں ترمیم شدہ ہیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. Kashif Iqbal Khanنومبر 10, 2012

    جی بلکل درست سمجھا آپ نے - براہ کرم یہ لنک دیکھئے :
    http://pakteahouse.net/2009/12/01/the-man-who-forged-an-interview-shorish-kashmiris-maulana-azad-hoax/

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. کاشف بھائی، معذرت کہ میں زیادہ بحث کرنا پسند تو نہیں کرتا، تاہم بحث اگر تعمیری ہو تو اس کو مثبت لیتے ہوئے مزید آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔
      میں آپ کے لنک بہم پہنچانے پہ شکرگزار ہوں۔ اس سے مجھے بھی اس معاملے کے ایک نئے پہلو سے شناسائی ہوئی ہے۔

      لیکن مسئلہ یہ کہ میرا ذاتی خیال یا تجزیہ یہ کہتا ہے، کہ یہ لنک والی بات درست نہیں ہے، یعنی جس کسی نے بھی مولانا آزاد کے انٹرویو کو ترمیم شدہ یا خودساختہ قرار دیا ہے، اس کے لئے ضروری دلائل مہیا کرنے میں ناکام ہے۔

      حذف کریں

اپنے خیالات کا اظہار کرنے پہ آپ کا شکرگزار ہوں
آوارہ فکر