آج کی تازہ ترین پیش رفت (یعنی الطاف حسین صاحب کی حراست) کے سلسلے میں جس طرح سے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے "سچے" بیانات جاری کر کے قوم کو حقائق سے روشناس کرانے کی کوششِ عظیم کی ہے، تو اسی ضمن میں ہم بھی اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں کہ اس رابطہ کمیٹی کی مدد کی جائے اور ان کے لئے ایک ایسے بیان کا مسودہ مہیا کیا جائے جو جامع بھی ہو، "حقیقت" پر بھی مبنی ہو اور ہم سب امید سے ہیں اور مذاق رات وغیرہ کی کمی کا احساس بھی نہ ہونے دے۔
تو پیشِ خدمت ہے جی مجوزہ بیان کا مسودہ
تو پیشِ خدمت ہے جی مجوزہ بیان کا مسودہ
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان کے عوام کو یہ یقین دلانا چاہتی ہے کہ الطاف بھائی کو کسی قسم کی حراست میں نہیں لیا گیا، بلکہ وہ اپنے گھر پر بھی موجود ہیں۔ اگر کسی کو شبہ ہے تو ہم یہ بھی بتاتے چلیں کہ الطاف بھائی سارے لندن کو اپنا گھر ہی سمجھتے ہیں، تو چاہے لندن کے تھانے ہوں یا لندن کے پب، یہ سب بھی ان کے لئے گھر کے مافک ہی ہیں۔
اور تھانے میں بھی ان سے تفتیش ہرگز ہرگز نہیں کی جا رہی، بلکہ ان کو انٹرویو کے لئے بلایا گیا ہے۔ اس انٹرویو کے بعد بھائی کو وہاں گریڈ چودہ کی نوکری ملنے کا بھی امکان ہے۔
مزید یہ بھی بتانا چاہتے ہیں کہ الطاف بھائی نے کسی قسم کی منی لانڈرنگ نہیں کی۔ یہ پیسہ تو پاکستان کے عوام نے ان کی محبت میں ان کو نذرانے کے طور پہ بھجوایا تھا، اور یہ اتفاق ہے کہ جس دن پولیس نے چھاپا مارا، اس سے اگلے ہی دن بھائی اس سب پیسے کا ٹیکس وغیرہ جمع کرانا چاہتے تھے۔
ہم پاکستان کے عوام کو یہ بھی بتانا چاہتے ہیں کہ الطاف بھائی کا کسی بھی سیاسی رہنما یا عام آدمی کے قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ عمران فاروق کے قاتلوں سے ان کا قریبی تعلق اور ان سے قتل سے قبل کے رابطے صرف اتفاقات کی ایک لڑی ہیں۔ الطاف بھائی تو ان کے قاتلوں سے فون پہ صرف یہ پوچھا کرتے تھے کہ کراچی میں ٹماٹر اور انڈوں کا کیا بھاؤ ہے، اور لندن سے کیا بھجواؤں وغیرہ۔
حالیہ واقعات کے تناظر میں ہم یہ بھی کہنا چاہتے ہیں کہ الطاف بھائی کے سیاسی فلسفے سے خوفزدہ ہو کر ساری دنیا کا سرمایہ دارانہ نظام ان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ اس میں یہودی لابی بھی ہے، بھارتی لابی بھی، نصرانی لابی بھی، قادیانی لابی بھی، کمیونسٹ لابی بھی، بدھسٹ لابی بھی، نیز یہ کہ کوئی اور لابی بھی باقی بچی ہو تو اس میں شامل سمجھ لیں۔ اور کوئی یہ سوال پوچھ کے شرمندہ نہ ہو کہ بھائی کا فلسفہ کیا ہے، کیونکہ اس کا جواب ہمیں کیا، خود بھائی کو بھی نہیں معلوم۔
نیز یہ کہ ہم یہ بھی بتانا چاہتے ہیں کہ کاں چِٹا ہوتا ہے۔
شکریہ

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنے خیالات کا اظہار کرنے پہ آپ کا شکرگزار ہوں
آوارہ فکر